حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی شیعہ عالم اور الدراز علاقہ میں واقع مسجد امام صادق علیہ السلام کے امام جمعہ شیخ محمد صنقور نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی، ہراساں کئے جانے، مناسب حفظان صحت اور ادویات کی کمی سے ان آل خلیفہ حکومت سے شکایت ہے، لہٰذا ہم آل خلیفہ سے ان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت قیدیوں کو جنازوں میں شرکت سے محروم کر دیتی ہے اور اپنے عزیز و اقارب سے ملاقاتوں کے وقت کو کم کر دیتی ہے۔ آل خلیفہ کے ان غیر انسانی سلوک سے قیدیوں بالخصوص بچوں اور ان کی ماؤں پر برے اثرات مرتب ہوئے رہے ہیں۔
شیخ صنقور نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ قیدیوں کو کپڑوں، کھانے پینے، حفظان صحت سے متعلق اشیاء اور ٹیلی فون کے ریٹ کے بارے میں شکایت ہے، مزید کہا کہ جیل میں بیچی جانے والی چیزوں کی قیمتیں جیل کے باہر فروخت ہونے والی چیزوں سے کئی گنا زیادہ ہیں۔